ساہیوال سمیت ملک بھر میں تیز بارشوں کا امکان

ساہیوال(ایس این این)محکمہ موسمیات کے مطابق آج (بدھ) کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار تک ملک کے بالائی علاقوں پر مو جود رہے گا۔ جمعرات سے اتوار خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعرات کی رات اور جمعہ کو ساہیوال میں گرج چک کے ساتھ ساتھ بارش کا امکان ہے.بدھ سے اتوار کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ ، پشاور ، کرم،وزیر ستان،بنوں، اسلام آباد ، راولپنڈی، اٹک،چکوال اور جہلم میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں ، بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔بدھ (رات) سے اتوار کے دوران ڈی آئی خان، بھکر،میانوالی، لیہ، سرگودھا،خوشاب، حافظ آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ،لاہور،شیخو پورہ، نارووال، قصور اور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر (ژالہ باری)کی توقع ہے جبکہ جمعرات اور جمعہ کو بلوچستان کے علاوہ ساہیوال اور گردو نواح میں تیز بارش کا امکان ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں