ساہیوال، عارف والا کا تاجر اغوا کے بعد قتل، لاش برآمد

ساہیوال( ایس این این ) عارف والا کا تاجر اغو کے بعد قتل، لاش پاکپتن کی نہر سے برآمد. تفصیل کے مطابق محمد طارق نامی تاجر کو اڑھائی لاکھ روپے اور کلٹس گاڑی سمیت نامعلوم ملزمان نے 3 مارچ کو اغو کر لیا تھا۔ اغوا کا مقدمہ تھانہ فرید ٹاؤن میں درج کیا گیاتھا۔ جس پر ڈی پی او ساہیوال محمد کاشف اسلم نے ڈی ایس پی سٹی سلیم خان رتھ کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن عامر فاروق گجر اور ملازمان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی۔ جس نے شب وروز محنت اور جدید سائنسی طریقہ تفتیش سے ملزم عثمان عرف شانی کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔جس کی نشاندہی پر پولیس تھانہ فرید ٹاؤن اور ریسکیو 1122کی ٹیموں نے سخت محنت کے بعد51 ای بی نہر دلو والہ پاکپتن سے مغوی کی گاڑی اور ڈیڈ باڈی تلاش کرلی۔ باقی ملزمان کی تلاش جاری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں