ساہیوال، کوسٹر کو حادثہ، 17 افراد زخمی

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال پاکپتن روڈ پر موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے کوسٹر الٹنے سے 17مسافر زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارفوالا روڈ پر ایک کوسٹر نمبری 3041/LESپاکپتن جارہی تھی کہ اینگروفیکٹری کے قریب ایک موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کوسٹر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 17مسافرزخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122کے عملہ نے فوری پہنچ کر 9مسافروں کو طبی امداد دیکر فارغ کردیا جبکہ 8شدید زخمیوں کو طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ایک مسافر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں