ساہیوال، باپ بیٹا ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

ساہیوال(ایس این این) موٹرسائیکل پر ریلوے لائن عبور کرنے والے باپ بیٹا ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 53/5-ایل کے رہائشی موٹرسائیکل سوار باپ بیٹاقادر آباد کے قریب ریلوے لائن عبور کررہے تھے کہ لاہور سے ساہیوال آنے والی ٹرین تیز گام کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے ایک نوجوان عبداللہ اپنے دس سالہ بیٹے مہتاب کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اس دوران تیز گام ٹرین آگئی اور ٹرین کے نیچے آکر ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں کے ٹکڑے کپڑے میں اکٹھے کرکے ورثاء کے حوالے کردیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں