ساہیوال(ایس این این) جہاز گراؤنڈ میں قبرستان اور قبروں کی بے حرمتی کا سلسہ جاری. اتوار بازار اور پتنگ بازی کے ساتھ ساتھ قرب و جوار کے بچوں نے قبرستان کو پتنگ بازی کا میدان بنا لیا. قبروں کی بے حرمتی کا سلسہ جاری. عوام کا ڈی سی ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ. ذرائع کے مطابق جہاز گراؤنڈ قبرستان نشئیوں اور پتنگ بازوں کا مسکن بن چکا. قبرستان کے داخلی راست پر بلڈنگ میٹریل والوں نے اپنی ٹرالیاں کھڑی کر رکھی ہیں جبکہ جناز گاہ کے سامنے لگنے والے اتوار بازار کے دکاندار اپنا سارا ساز و سامان قبرستان کی دیواروں پر لٹکاتے ہیں جس سے قبرستان کی دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں. دوسری جانب قبرستان میں پر وقت قریبی گھروں کے بچے جانور چرانے کے ساتھ ساتھ قبریں پھلانگتے پتنگیں لوٹنے میں مصروف عمل نظر اتے ہیں جس سے قبرستان کی بے حرمتی ہو رہی ہے. قبرستان میں چرس اور افیون کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے تا ہم انتظامیہ اس پر خاموش نظر آتی ہے. اہل علاقہ نے ڈی سی ساہیوال سے نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
