ساہیوال(بیورورپورٹ)اوباش کی خاتون سنگرسے زیادتی،تیمورعرف سجن ٹیلی فون پر دھمکاتارہا،والد نے قانونی کارروائی کی کوشش کی توملزم گھرکی دیوارپھلانگ کر کمرہ میں گھس آیا،اسلحہ کی نوک پر ہاتھ پیرباندھ کر منہ میں کپڑاٹھونس دیا،مکمل برہنہ کرکے وحشیانہ اندازمیں بے بس خاتون پر ٹوٹ پڑا.ہوس کانشانہ بنانے کے بعد بیہوشی کی حالت میں برہنہ چھوڑکرفرارہوگیا،موبائل فون سے تصویریں اورویڈیوبنائے جانے کاخدشہ،تاحال ملزم گرفتارنہیں ہوسکا،متاثرہ سمیت خاندان بااثرملزم کی انتقامی کاروائیوں کی دھمکیوں سے عدم تحفظ کاشکار۔تفصیل کے مطابق معروف فوک سنگرسائرہ جٹی نے بتایاکہ ڈسپنسری روڈکارہائشی تیمورعرف سجن اسے مسلسل تنگ کررہاتھااورٹیلی فون پر دھمکاتارہتا جس سے تنگ آکرگلوکارہ نے اپنے والدکوتمام باتوں سے آگاہ کیا۔والد نے ٹیلی فون پر ملزم سے بات کی اوردوبارہ بیٹی کو فون کرنے سے منع کیالیکن ملزم بازنہ آیا،چند روزقبل ملزم سنگرکوگھرمیں اکیلی پاکردیوارپھلانگ کر کمرہ میں گھس گیا،ملزم نے اسلحہ کے زورپرخاتون کے ہاتھوں کوپیچھے سے باندھ دیا،منہ میں کپڑادیکربے بس ولاچارکرکے اس سے زبردستی زیادتی کرتارہا،خاتون نے بتایاکہ وہ اس کی منت سماجت کرتی رہی لیکن اس کو رحم نہ آیااوررونے پر منہ پر طمانچے مارتارہا۔خاتون بیہوش ہوگئی اورملزم برہنہ حالت میں چھوڑکرفرارہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے تاہم ملزم ابھی تک گرفتارنہیں کرسکی۔
