ساہیوال، کار اور ٹرک میں تصادم، پولیس اہل کار جاں بحق

ساہیوال(ایس این این ) ساہیوال عارف والہ روڈ پر چک 118۔نائن ایل کے قریب ایک کارا ور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں لاہور پولیس کا ھیڈ کانسٹیبل سلیمان نور جاں بحق۔واقعات کے مطابق سلطان نور،خان نور اورسلمان نور تین بھائی بہاولنگر سے واپس لاہور اپنی کار نمبر6254۔ایل ای سی میں جا رہے تھے کہ چک 118۔نائن ایل کے قریب ایک رانگ سائیڈ سے آنے والا منی ٹرک 7838۔ایل ای ٹی آٹکرایاجس کے نتیجہ میں سلمان نور ڈرائیونگ کر تے ہوئے شدید زخمی ہو گیا اور کار تباہ ہو گئی۔ریسکیو1122نے سول ہسپتال ساہیوال شفٹ کیا مگر سلیمان نور زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔پولیس کمیر نے مقدمہ 427,320 اورت پ حسان نور بھائی کی مد عیت میں ڈرائیور شفاقت علی کے خلاف درج کر لیا اور ٹرک کو قبضہ میں لے لیا ۔ ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں