ساہیوال، حساس ادارے کے ملازم سے 7 لاکھ روپے چھین لیے گئے

ساہیوال(ایس این این) ڈاکو حساس ادارہ کے آفیسر ،زمیندار اور دو کاندار سے نقدی سات لاکھ70ہزار روپے،دو موٹر سائیکل اور تین موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ساہیوال عارف والہ روڈ پر چک113۔نائن ایل کے قریب تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر حساس ادارہ کے ایک آفیسر محمد اکرم سے اسکی مو ٹر سائیکل نمبر3113۔ایس ایل ایم ،نقدی دس ہزار روپے اور موبائل لوٹ لیا اور فرار ہو گئے اور جاتے ہوئے ڈاکو زمیندار اور اسکے ملازموں کو کمرہ میں بند کر گئے ۔جھال روڈ پر عرفان احمد کو ساڑھے سات لاکھ روپے کی نقدی سے محروم کر دیا گیا ۔پولیس ڈیرہ رحیم،صدر اور فتح شیر نے تین مقدمات محمد اکرم،عاطف محمود اور عرفان احمد کی مد عیت میں درج کر لئے۔ابھی تک ڈاکو گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں