ساہیوال، 15 پر جھوٹی اطلاع، 2 بھائی گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)15پرجھوٹی اطلاعات پر دوافرادکوگرفتار،دوبھائیوں سمیت تین کیخلاف مقدمات درج ۔نواحی گاؤں 73/5ایل میں عمران نذیرمخالف فریق کوپھنسانے کیلئے ٹرالہ چوری کی اطلاع 15پردی جس پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی وقوعہ کی تصدیق کی گئی توجعلی ثابت ہوا،دریں اثناء گاؤں95/12ایل میں محمدعمران نے اپنے بھائی عرفان کے اغواء کی بابت پولیس ایمرجنسی نمبر15پراطلاع دی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کی تصدیق کیلئے دریافت کیاتووقوعہ جعلی ثابت ہوا۔پولیس نے دوملزموں کو گرفتارکرکے دوبھائیوں سمیت تین افرادکیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں