ساہیوال،ڈاکٹر ساجد مصطفیٰ کے مبینہ اغواکار مارے گئے

ساہیوال(ایس این این) ملزمان قیصر اور یاسین نے تقریباً ایک ماہ قبل معروف طبیب ڈاکٹر ساجد مصطفی کو اغواء کر کے تقریباً ایک کروڑ تاوان وصول کر کے رہا کیا تھا۔ستھانہ فتح شیر،فرید ٹاؤن اور نورشاہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلیۓ نور شاہ کے علاقے موسی بلاک میں ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ساتھیوں کی فائرنگ سے قیصر اور یاسین ملزمان مارے گئے جب کہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.ملزمان کے قبضے سے اغواء میں استعمال کی گئ کار، اسلحہ اور تاوان کی رقم اٹھاسی لاکھ روپے برآمد ہوئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں