ساہیوال، ڈکیتوں کا خطرناگ گینگ گرفتار

ساہیوال(ایس این این) بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی ساہیوال اور پاکپتن سے چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد.ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کمیر،آصف نواز اور ان کی ٹیم نے قراری ڈکیت گینگ کے سرغنہ اقرار اور اس کے دو ساتھیوں رب نواز اور عباس کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین لاکھ روپے مالیت کی ضلع ساہیوال اور ضلع پاکپتن سے چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور دو پسٹل تیس بور بمعہ گولیاں برآمد کر لیۓ۔ ملزمان نے ضلع اوکاڑہ اور پاکپتن میں بھی موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ڈی پی او صاحب ساہیوال نے ایس ایچ او کمیر کو ڈکیت گینگ کے بقیہ ملزمان بھی گرفتار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیۓ تمام کوششیں بروۓکار لائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں