ساہیوال؛ مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)مویشی چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں،ملزموں نے بھینسیں‘بکریاںاورٹرانسفارمروغیرہ چوری کرلیا۔بونگہ شہامندمیں غلام یٰسین کے احاطہ مویشیاں سے دوبکریاں مالیتی 45ہزار روپے،گاؤں 53/5ایل میں محمدسرورکے احاطہ سے راس بھینس مالیتی دولاکھ روپے عزیز وغیرہ،موضع بشیرہ میں مشتاق احمد کی راس جھوٹی وجھوٹاابراروغیرہ ،گاؤں112/9ایل میں محمدافضال کے احاطہ سے راس بھینس مالیتی 2لاکھ 23ہزار روپے عامروغیرہ اوربہادرشاہ میںسرفرازاحمد کے زرعی رقبہ سے ٹرانسفارمرمالیتی 2لاکھ روپے ذیشان وغیرہ چھ ملزموں نے چوری کرلیا۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں