عثمان بزدار کی چیچہ وطنی آمد، نعمان لنگڑیال سے اظہار تعزیت

ساہیوال(ملک دلاورسلطان ڈھکوسے)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی آمد،سینئرسیاستدان کے انتقال پر اظہارتعزیت کی۔گزشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان خان بزدار نواحی گاؤں 69/12Lمیں صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ملک نعمان احمدلنگڑیال سے ان کے والد ملک اقبال لنگڑیال مرحوم کے انتقال پراظہار تعزیت کی انہوں نے ملک نعمان احمدلنگڑیال اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیاملک اقبال لنگڑیال مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ۔انہوں نے ملک اقبال لنگڑیال مرحوم کی سماجی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاملک نعمان لنگڑیال سے مخاطب ہوکرانہوں نے کہاکہ آپ کے والد کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے آپ کے والد مرحوم نے علاقے کے لوگوں کی بے لوث خدمت کی اللہ تعالیٰ آپ اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ امیدوارایم این اے ملک محمدیارڈھکو‘امیدوارایم پی اے ملک فیصل جلال ڈھکوسمیت پی ٹی آئی کے عہدیداران،کارکنان اور معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں