ساہیوال، جہاز گراؤنڈ قبرستان نشئیوں کا ڈیرہ بن گیا

ساہیوال(نامہ نگار)جہاز گراؤنڈ کا قبرستان چار دیواری ٹوٹنے کی وجہ سے نشئی لوگوں کا مسکن بن گیا ہے۔ قبرستان میں پتنگ بازوں اور نشئیوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں. پتنگ لوٹنے والے قبروں کی بے حرمتی کا باعث بن رہے ہیں جب کہ قبرستان میں قبروں کے تکیوں پر چرس کے سگریٹ بھرے جاتے ہیں. دوسری جانب قبرستان کے باہر تجاوزات کی بھرمار ہے. اتوار بازار کی وجہ سے لوگوں کو اتوار کے دن ہونے والے جنازوں کی ادائیگی میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے.عوام نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ قبرستان کی چار دیواری کی تعمیرکی جائے اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں