ساہیوال، میڈیکل کالج میں نئے طلباء کی تعارفی تقریب

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال میڈیکل کالج میں نئے داخل ہونے والے طلبا و طالبات کی تعارفی تقریب کا انعقاد،طلبا و طالبات کے والدین کی بھی شرکت،دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہی شعبہ طب کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے،پرنسپل ڈاکٹر زاہد کما ل صدیقی کا خطاب-تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں سال اول میں نئے داخل ہونے والے طلبا و طالبات کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا ہے اس سلسلے میں خصوصی تقریب ساہیوال میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی -پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈمیشن کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر زاہد ستار اور ڈاکٹر نثار احمد بھی ان کے ہمراہ تھے -انہو ں نے نئے آنے والے طلبا و طالبات کو خوش آمدید کہتے ھوئے کہا کہ میڈیکل میں ان کا داخلہ اللہ تعالی کا ان پر خصوصی انعام ہے کیونکہ انہیں دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے چنا گیا ہے – ڈاکٹر کا فرض ہے کہ وہ اپنے پروفیشن میں اسی جذبے کو ہمیشہ مد نظر رکھیں اور معاشرے کے لئے مفید شہری ثابت ہوں -انہو ں نے بتایا کہ ساہیوال میڈیکل کالج کا شمار پنجاب کے ان کالجز میں ہوتا ہے جہاں لاہورکے بعد سب سے زیادہ میرٹ والے طلبا و طالبات داخلہ حاصل کرتے ہیں جو یہاں کی فکیلٹی پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے -انہو ں نے بتایا کہ سال اول کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز مارچ کے پہلے ہفتے سے ہو گا -بعد میں نئے آنے والے طلبا و طالبات کی رجسٹریشن مکمل کی گئی اور انہیں کالج کا وزٹ بھی کرایا گیا -بچوں کے والدین بھی ان کے ہمراہ تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں