ساہیوال؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ، پانچ گرفتار

ساہیوال(ایس این این )نواحی چک56۔جی ڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ ،آتش بازی پر پانچ افراد گرفتار مقدمہ درج۔ واقعات کے مطابق اسی چک کے رحمان کاٹھیا کے بیٹے جا وید اقبال کی شادی کی تقریب میں بارات پر آتش بازی چلا کر مظاہرہ کر رہے تھے گولے چلانے کے دھماکے دور دور تک سنائی دے رہے تھے اور منچلے نوجوان آتشی اسلحہ سے فائرنگ کر رہے تھے جس سے علاقہ میں خوف و ہراس کا سماں تھا۔جس پر پولیس بہادر شاہ نے چھاپہ مار کرفائرنگ کر نے والے علی کاٹھیا ،خالد کاٹھیا اور فاروق کاٹھیا کو گرفتار کر لیا اور آتش بازی کا مظاہرہ کر نے والے علی مردان ،عمران،صدی احمد ،نور احمد کاٹھیا فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے بعد میں علی مردان اور صدی احمد کو گرفتار کر لیا اور دولہا جا وید اقبال سمیت8 ملزموں کے خلاف مقدمہ6-3 میرج ایکٹ.H2 337 ت پ اور چھ اسلحہ ایکٹ درج کر کے دو پمپ ایکشن اور ایک پسٹل اور بھاری مقدار میں گولیاں بر آمد کر لیں۔مزید تفتیش جاری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں