ساہیوال، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا،سوا کروڑ روپے مالیت کا سامان برآمد.تفصیل کے مطابق ایس ایچ او یوسف والا ملک ندیم انور اور ان کی ٹیم نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان اظہر نسیم، صفدر، عرفان اسلم، رضوان الحق اور فیصل کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان جی ٹی روڈ اور بڑی شاہراہوں پر ڈبہ پیک دودھ و دیگر اشیاء کے کنٹینرز چھین کر فرار ہو جاتے تھے جنہوں نے اوکاڑہ ساہیوال اور کئ دیگر جگہوں پر وارداتیں کیں۔ ملزمان کے قبضے سے تقریباً ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد ہو گیاہے۔ڈی پی او ساہیوال نے ڈی ایس پی صدر سرکل ایس ایچ او یوسفوالہ اور ان کی ٹیم کو اس کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں