ساہیوال، درخت ریلوے ٹریک پر گرنے سے ریلوے ٹریفک معطل

ساہیوال(ایس این این) جی ٹی روڈ پر چک187۔نائن ایل کے قریب ٹرک درخت سے ٹکرانے کے بعد بہت بڑا درخت ریلوے ٹریک پر گر گیا جس سے ٹرینوں کی آمدو رفت معطل چھ گھنٹے بعد بحال ہوئی۔ریلوے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایک ٹرک نمبر0777۔ٹی اے این ملتان سے لاہور جا رہا تھا کہ ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت کے سبب ٹرک درخت سے جا ٹکرایا جس سے تن آوردر خت ریلوے ٹریک پر جا گرا اور ٹرک تباہ ہو گیا ۔
درخت کے ریلوے ٹریک پر گر نے کے سبب کراچی اور لاہور جانے والی ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہو گئی ۔ریلوے کی امدادی ٹیم نے مو قع پر پہنچ کر درخت ریلوے ٹریک سے ہٹا کر ٹریفک بحال کرائی۔پولیس ڈیرہ رحیم نے پاکستان ریلوے کے آفیسر محمد جمیل کی مد عیت میں مقدمہ درج کر کے ٹرک قبضہ میں لے لیا تاہم ڈرائیور اس حادثہ کے بعد فرار ہو گیا جو ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا

اپنا تبصرہ بھیجیں