ساہیوال، موٹر سائیکل پھسلنے سے گرنے والی خاتون جاں بحق

ساہیوال(ایس این این)جی ٹی روڈ‌پر موٹر سائیکل پھسل گئی. موٹر سائیکل سے گرنے والی خاتون بس کی زد میں آکر جاں بحق ‘نوجوان زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایک موٹرسائیکل سوار خاتون ظہوراں بی بی کے ہمراہ جارہاتھا کہ34والاپل کے قریب موٹرسائیکل سلپ ہوکر دونوں گرگئے اور تیزرفتار بس اوپر سے گزر گئی اور خاتون ظہوراں بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا۔ ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں