ساہیوال، جہاز گراؤنڈ‌ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

ساہیوال(ایس این این) کمشنر ساہیوال کی ہدایت پر اے سی ساہیوال اور بلدیہ عملے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن. ہڑپہ روڈ جہاز گراؤنڈ پر تجاوزات مسمار کر دی گئیں. بلدیہ کے عملے نے اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کی نگرانی میں گھروں کے آگے بنائی گئی پختہ تعمیرات کو مسمار کر دیا. ان پختہ تعمیرات کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں تعطل آتا تھا اور مذخورہ تعمیرات رہائشی اور تجارتی مقاصد کے لیے غیر قانونی طور پر استعمال کی جا رہی تھیں. ہڑپہ روڈ پر 6 کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی ہے جس کی قیمت 84 ملین روپے بتائی جارہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں