ساہیوال، چوری اور ڈکیتی میں اضافہ، لوگ لٹنے لگے

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال میں چوری کی وارداتیں،ڈاکوشہریوں کو لوٹتے رہے،شہری لاکھوں کی نقدی‘زیورات‘گندم‘موبائل فون‘موٹرسائیکلوں ‘مال مویشی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔جہازگراؤنڈ میں ساجدنعیم کے گھرنقدی 50ہزارروپے‘طلائی زیوراورگندم مالیتی 3لاکھ 57ہزار روپے تین نامعلوم،نواحی گاؤں117/9ایل میں محمدیٰسین کے احاطہ مویشیاں کی دیوارگراکراندرسے راس بھینس مالیتی 2لاکھ50ہزار روپے عامروغیرہ چارملزموں نے چوری کرلی۔طالب علم عدنان گل کوپل 138/9ایل کے قریب دونامعلوم موٹرسائیکل 125سوارڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی مگروہ نہ رکاجس پر ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل پیچھے لگاکرروک لیااوراس سے نقدی‘موٹرسائیکل اورموبائل فون وغیرہ مالیتی 1لاکھ35ہزار روپے چھین لئے،گاؤں78/5ایل کارہائشی محمدرفیق عبدالرؤف اوردلاورحسین کے ہمراہ اوکاڑہ کینٹ سے واپس گھرجارہاتھاکہ چک نمبر82/5ایل کے قریب چارنامعلوم ملزموں نے روک کر اسلحہ کے زورپرموٹرسائیکل‘نقدی اورموبائل فون مالیتی 83ہزار400روپے اوراسی روڈپرگاؤں67/5ایل کارہائشی محمدعرفان شہرسے واپس گھرجارہاتھاکہ چارنامعلوم ملزموں نے روک کر اسلحہ کے زور پر نقدی اورموبائل فون مالیتی 69ہزار روپے چھین لئے ۔موضع روشن شہانی میں محمدعرفان اپنی حویلی میں مال مویشی باندھ کر سویاہواتھاکہ راس بھینس‘بیل ‘شاخ بکرااوربکری مالیتی 5لاکھ روپے بشیروغیرہ 8ملزموں نے چوری کرلیا۔پولیس نے ملزموں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں