ساہیوال، کام دلانے کے بہانے خاتون کی عزت لوٹ لی گئی

ساہیوال(بیورورپورٹ)ایک شخص نے کام دلانے کے بہانے لڑکی کی عزت لوٹ لی۔محلہ نورپارک کی رہائشی (ر)نے بتایاکہ وہ محنت مزدوری کرکے اپنااوراپنی والدہ کاپیٹ پالتی ہے جبکہ اس کاوالدہ فوت ہوچکاہے ملزم ساجد علی اسکو کوٹھی پرکام دلوانے کے بہانے فریدٹاؤ ن ایک کوٹھی پر لے گیاجہاں اس نے شراب پی کراس کے ساتھ زیادتی کی مزاحمت پر مارپیٹ کرتے ہوئے زدوکوب کیا۔بیٹی کے کافی دیرتک گھرنہ پہنچنے پر والدہ محمدرمضان چوہان اوراعجازکھوکھرکے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچی جنہوں نے وقوعہ بچشم خوددیکھااوراس (ر)کولیکرواپس گھرآگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں