ساہیوال، چوری کی وارداتیں، زیورات، موبائل اور موٹر سائیکل چوری

ساہیوال(بیورورپورٹ)زیورات،موبائل فون،کار،مال مویشی اورموٹرسائیکل ملزمان لے اڑے۔بہاولنگرکارہائشی اشتیاق احمد بیوی بچوں کے ہمراہ فیصل آبادجارہاتھاکہ چک نمبر91/9ایل اچلانہ ساہیوال کے قریب 2نامعلوم موٹرسائیکل 125سوارملزموں نے روک کراسلحہ کے زورپرخاتون سے چوڑیاں،کڑے اورسونے کی مالاکل وزنی 10تولہ مالیتی 14لاکھ روپے چھین لئے۔اذان سٹی کارہائشی دکانداراخترعلی غلہ منڈی سے گھرجارہاتھاکہ عارفوالاپل کے قریب دونامعلوم 125موٹرسائیکل سوارملزموں نے روک کر اسلحہ کے زورپرموبائل فون ونقدی 22ہزارروپے چھین لئے۔مشن ہسپتال کے سامنے امیرحمزہ اپنی کارکھڑی کرکے والدہ کی دوائی لینے گیاواپس آیاتوکارچوری ہوچکی تھی۔نواحی گاؤں 99/9ایل میں اللہ دتہ کے گھرسے شاخ بکرامالیتی 50ہزار روپے نامعلوم اوراڈہ غازی آبادکے قریب دکان کے باہرسے زوارالحق کی موٹرسائیکل بلانمبری مالیتی 50ہزار روپے قیصروغیرہ دوملزموں نے چوری کرلی۔پولیس نے ملزموں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں