ساہیوال، کنعان پارک سے 3 بچوں کی ماں اغوا

ساہیوال(بیورورپورٹ)کنعان پارک سے تین بچوں کی ماں اغواء،ملزم بلال خاتون کو کارمیں بٹھاکرلاہورلے گئے ،واپسی سے انکارکردیا،نواحی گاؤں 96/9ایل کا رہائشی (ع)اپنی جواں سال بیوی تین بچوں کی ماں(ز)اوربچوں کو سیرکیلئے کنعان پارک لے گیا۔خاوند واش روم چلاگیاپیچھے سے اس کی بیوی غائب ہوگئی ۔حق نواز اوریٰسین نے بتایاکہ (ز)کوملزم بلال کے ساتھ کارمیں سوارہوکرلاہورکی طرف جاتادیکھاہے جس پر (ع)گواہوں حق نوازاوریٰسین کے ساتھ لاہورگیاجہاں عباس نے خاتون کواغواء کرناتسلیم کیاجبکہ واپسی سے صاف انکارکردیا۔خاوندنے بتایاکہ ملزم نے اس کی بیوی کوورغلاپھسلاکرزناء حرام کاری کیلئے اغواء کیاہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں