ساہیوال، 86 سکس آر میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)فریدٹاؤن پولیس کافحاشی کے اڈے پر کامیاب چھاپہ،نائکہ سمیت پانچ خواتین ومردگرفتار،مقدمہ درج۔نواحی گاؤں86/6آرباباچھنج والادربارکے قریب نائکہ (م)کے مکان پر چھاپہ ماراجہاں ایک کمرے میں ملزم (پ )اور(ش) خاتون (پھ )کے ساتھ اوردوسرے کمرے میں نائکہ (م)ملزم (ع)کے ساتھ رنگ رلیاں منارہی تھی کہ ایس ایچ اوتھانہ فریدٹاؤن محمدعامرفاروق گجرنے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکرملزموں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا، ایس ایچ اوتھانہ فریدٹاؤن محمدعامرفاروق گجرنے بتایاکہ مذکورہ علاقہ سے کافی شکایات مل رہی تھیں جس پر ڈی پی اومحمدکاشف اسلم اورایس ڈی پی اوسٹی سرکل محمدسلیم خان رتھ کی ہدایت پرفوری کاروائی کی گئی۔انہوں نے بتایاکہ نائکہ قحبہ خانہ چلانے کیلئے عورتوں کوخریدکران سے گھناؤنا کام کرواتی ہے۔ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں