ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال پولیس نے سوشل میڈیاپراسلحہ کی نمائش کرنیوالے نوجوان سہیل جٹ کو گرفتار کرلیا، ملزم سہیل جٹ کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ وگولیاں برآمد،چک نمبر90/9ایل کےرہائشی سہیل جٹ نے اپنا شیخی بگھارنے کیلئے جدیدخودکارہتھیاروں سے لیس ہوکراپنی تصویریں سوشل میڈیاپراپ لوڈ کیں.ملزم مبینہ طور پر سرکاری موٹر سائیکل استعمال کرتے ہوئے مختلف دکانوں سے بھتا لیتا تھا اور بتھا نہ دینے والوں کو دھمکیاں دیتاتھا،ذرائع کے مطابق ملزم سہیل جٹ نے اپنے خلاف کسی بھی ممکنہ قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے صحافتی شیلٹربھی لے رکھاتھااورغیرمنظورشدہ چینل بناکرلوگوں کو نمائندگیاں تقسیم کررہاتھا.غلہ منڈی پولیس نے ملزم سہیل جٹ کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے پسٹل 30بور 5گولیاں برآمد کرلی ہیں دیگر اسلحہ کی برآمدگی کیلئے تفتیش جاری ہے۔
