ساہیوال، (ن) لیگی عہدے دار کی اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کی سٹیج اداکارہ عشاسردار کو (ن) لیگ کے عہدے دار کی مبینہ دھمکیاں. تفصیل کے مطابق ساہیوال کی اسٹیج اداکارہ عشا سردار نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس کے مطابق انھیں جہاز گراؤنڈ‌سے تعلق رکھنے والا (ن) لیگی عہدے دارملک فاروق جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے. عشا سردار کے مطابق ملک فاروق نے کہیں سے اس کا نمبر لے کر اسے تعلقات پر مجبور کیا اور کچھ عرصہ گزرنے کے بعد انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا. ملک فاروق مبینہ طور پر عشا سردار کو اپنی مرضی سے سٹیج ڈراموں میں کام کی اجازت دیتا ہے جب کہ عشا کے بھائیوں کو مختلف وارداتوں میں ملوث کرنے کی بھی دھمکیاں دیہ گئی ہیں. اداکارہ نے حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے.

اداکارہ کا ویڈیو بیان دیکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں