ساہیوال(ایس این این) ساہیوال پولیس نے بے گناہ ٹیچر کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔ایس ایچ او عامر فاروق کی نگرانی میں فرید ٹاؤن پولیس نے جدیداور سائینٹیفک ذرائع کی مدد سے اس اندھے قتل کا سراغ لگایا۔ مجرم کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ یادرہے کہ فرید ٹاؤن میں گزشتہ دنوں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سکول ٹیچر محسن کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے اس قتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو کو بنیاد بنا کر تحقیق کی اور قاتل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ملزم علی رضا نے سابقہ ذاتی رنجش کی بناء پر سکول ٹیچر محسن کو قتل کیا تھا۔ڈی پی او ساہیوال محمد کاشف اسلم صاحب نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔
