ساہیوال (ایس این این )ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی،عوام کے وسیع تر مفاد اور انہیں علا ج کے سہولیات جاری رکھنے کے لئے ہڑتال کی کال واپس لی -سیکرٹری انفارمیشن پی ایم اے ڈاکٹر نثار احمد کی پریس ریلیز – تفصیلات کے مطابق ساہیوال میڈیکل کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ساجد مصطفی کے اغوا کے افسوسناک واقعے پر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کی کال دی تھی لیکن اسے واپس لے لیا ہے -ڈاکٹر نثار احمد کے مطابق ہڑتال کی کال عوام کے وسیع تر مفاد میں واپس لی گئی تاہم مغوی ڈاکٹر کی بازیابی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا -پی ایم اے ساہیوال نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی ڈاکٹر کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے تا کہ ڈاکٹر برادری میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے -دریں اثنا پی ایم اے کے ایک وفد نے ڈی پی او کاشف اسلم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور بازیابی کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق استفسار کیا-
