لاہور(ایس این این) پروفیسر ڈاکٹر ساجد مصطفی کے اغوا ء کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادیا گیا ۔مسلم کیگ (ن) کے محمد ارشد ملک کی جانب سے جمع کرائے گئے نوٹس میں استفسار کیا گیا ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ گورنمنٹ ساہیوال میڈیکل کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر تاوان کے لیے اغوا ء کیا گیا۔کیا اس واقعے کا مقدمی درج کر لیا گیا ہے، اب تک کی تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے ۔
