ساہیوال، ڈکیتی کی تین وارداتیں، شہری لٹ گئے

ساہیوال(ایس این این)تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکوں نے نقدی‘ موبائل فون چھین لئے‘ ملزمان فرار۔ڈکیتی کی واردات دربار بابا ابراہیم کچا پکانورشا ہ روڈ کے قریب ہوئی یہاں محمد انور جیولری کی دوکان73/4-Rمیں بندکرکے شام کے وقت واپس اپنے گھرجارہاتھاکہ راستے میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اوراس سے نقدی 4لاکھ30ہزار روپے اورایک موبائل فون چھین لیااور متاثرہ شخص کو گولی مارنے کی دھمکی دیکر فرارہوگئے۔دوسری واردات بگڑی پل کے قریب ہوئی یہاں ایک نوجوان روف اپنی موٹرسائیکل پر 75/5-Lجارہاتھاکہ راستے میں2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے نقد ی وموبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔ ایک وار واردات 112/9-Lکے قریب ہوئی یہاں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں نے 2افراد شاہد نذیر اور شاہین وسیرسے نقدی چھین لی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں