ساہیوال(ایس این این)ساہیوال کے معروف چلڈرن سپشلسٹ ڈاکٹر ساجد مصطفےٰاغوا۔مبینہ طور پرتین مسلح افراد نے ڈاکٹر ساجد مصطفے کو کلینک پرجاتے ہوئے بلوم فیلڈ سکول کے قریب سے اغوا کیا۔ڈاکٹر ساجد مصطفے کا شمار ساہیوال کے معروف ڈاکٹروں میں ہوتا ہے۔ڈاکٹر ساجد مصطفے کی بازہابی کے لیے تمام تھانوں کی پولیس سرگرم ہے. ابھی تک اغوا کے محرکات سامنے نہیں آئے تاہم پولیس تفتیش میں مصروف ہے.
