ساہیوال، نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

ساہیوال(ایس این این)نامعلوم افرادکی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق،دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کاشبہ،نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔بتایاگیاہے کہ نوجوان محمد سفیان مزدوری کیلئے شہرگیاجودرمیانی شب دیہہ ہذامیں عبداللہ نیازی کے گھرکے قریب پٹ میں فائرلگنے کی وجہ سے خون میں لت پت گراپڑاملامقتول نے بتایاکہ اسے نامعلوم اشخاص نے فائرماراہے اورجاں بحق ہوگیا۔بعض شہریوں کے مطابق نوجوان کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرمارکرقتل کیاگیاہے تاہم اس کی تصدیق نہ ہوسکی ہے۔پولیس نے مقتول کے بھائی شان علی کی مدعیت میں نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں