وزیر اعلیٰ کل ساہیوال آئیں گے، وزیر اعظم کا بھی رواں ہفتے دورہ متوقع

ساہیوال(ایس این این) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 2روزہ دورہ پر ساہیوال کل آئیں گے گرین ساہیوال پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے. ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا بھی رواں ہفتہ میں ساہیوال کےدورے کا امکان ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار دوپہر 2بجے کے قریب سرکٹ ہاؤس پہنچیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے ہیلی پیڈ اوردورے کے دیگر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔وزیر اعلیٰ اپنے دورے کے دوران مختلف محکموں کی کارکردگی کاجائزہ لیں گے اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال ‘ مختلف تھانوں اور پناہ گاہوں کے اچانک دوروں کا بھی امکان ہے ۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران انتظامات کے حوالہ سے حتمی شکل دے رہے ہیں۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا عملہ دورے کے حوالے سے صفائی وغیرہ کرنے میں جتا ہوا ہے جب کہ ضلعی اور ڈویژنل افسران نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں