ساہیوال، پرانی رنجش پر ایک شخص قتل

ساہیوال(بیورورپورٹ)سابقہ رنجش پر پانچ افرادنے مخالف کو موت کے گھاٹ اتارڈالا،مقدمہ درج۔نواحی گاؤں 57/G-Dآبادی آرائیا ں والی میں چند دن قبل مقصودوغیرہ نے جھگڑے پر منظورکابازوتوڑڈالاتھاجس کامقدمہ تھانہ بہادرشاہ میں درج تھا۔گزشتہ روزمنظوراپنے کھیت کوپانی لگانے گیاجہاں مقصود،محمدیوسف،ولی محمد،ابراراورعمردرازمسلح ہائے آتشیں اسلحہ آگئے جنہوں نے فائرمارکرمنظورکوقتل کرڈالااورفرارہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں