ساہیوال، مسیحی عامل نے خاتون کی عزت لوٹ لی

ساہیوال(بیورورپورٹ)مسیحی عامل نے خاتون کی عزت لوٹ لی،اغواء کرکے بہاولپورلےجاکرقیدکرلیا،گن پوائنٹ پر کئی دن عزت لوٹتارہا۔نواحی گاؤں 61/4آرکی رہائشی عظمیٰ بی بی کاوالدہ محمدرفیق کسی پراسراربیماری میں مبتلاتھا۔ڈینئیل مسیح نے ولائت کاجھوٹادعویٰ کرکے لوگوں کا علاج شروع کررکھاتھاجس نے بتایاکہ وہ ہرقسم کی پراسراربیماری سایہ،جنات،چڑیل اوربھوت پریت وغیرہ میں مبتلامریضوں کاعلاج کرتاہے اورمحمدرفیق کو بالکل تندرست کردوں گا۔ڈینئل مسیح یہاں ساہیوال میں لڑکی کے گاؤں آگیااورمحمدرفیق کے علاج کے سلسلہ میں وظیفے اورچلے شروع کردیئے اورمختلف اقات میں جنات کیلئے گوشت اورموکلوں کیلئے کڑاہیوں کی مددمیں کم وبیش 4لاکھ50ہزار روپے ہتھیالئے لیکن رفیق کوکوئی فرق نہ پڑاتودیسی علاج کی بابت 1لاکھ20ہزار روپے مزیدمانگ لئے جس پر خاتون نے مویشی فروخت کرکے رقم کابندوبست کیااورادویات خریدنے کے بہانے سے پراڈوگاڑی میں اغواء کرکے بہاولپورلے گیااورایک کوٹھی میں قیدکردیاکانوں سے بالیاں مالیتی 98ہزار روپے اتارلیں اورزیادتی میں ناکامی پر خاتون کو تشددکانشانہ بنایاجبکہ گن پوائنٹ پر ولائت کاجھوٹادعویدارڈنیئل مسیح کئی دن اپنی ہوس کانشانہ بناتارہاجس عظمیٰ بے ہوش ہوگئی اورملزم ڈینیل مسیح اپنے دیگرتین ساتھیوں کے ہمراہ اسے سڑک کنارے پھینک کر فرارہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مسیحی عامل ڈینیل مسیح اوراس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں