ساہیوال، گیس کا بحران، کمپریسر کا استعمال زوروں پر

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں گیس کا بحران شدید ہوگیا.سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس کا بحران پیدا ہوگیا تھا گھریلو صارفین کو گیس کے پریشر میں کمی کا سامنا ہے شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس غائب ہے، شہری ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔جہاز گراؤنڈ کے صارفین کے مطابق گیس بالکل نہیں آتی. فرید ٹاؤن، کوٹ خادم علی شاہ کے علاقوں میں بھی چند محلوں کے سوا گیس ندارد ہے.مختتلف گھروں میں ہیٹ گنز اور کمپریسر استعمال ہو رہے ہیں. سوئی ناردرن کا عملہ گیس کے غیر قانونی طریقہ استعمال پر چپ سادھے ہوئے ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں