ساہیوال، جہاز گراؤنڈ میں واٹر سپلائی پائپ پھٹ گیا

ساہیوال(ایس این این)جہاز گراؤنڈ مین روڈ پرزیر زمین واٹر سپلائی کا پائپ پھٹنے سے سڑک پا نی سےبھر گئی، مین روڈ پر جامع مسجد غوثیہ کے نزدیک زیر زمین واٹر سپلائی کا پائپ گیس کا کنکشن لگاتے ہوئے پھٹ گیا ، سوئی ناردرن گیس کا عملہ اپنا کام مکمل کر کے چلتا بنا. سڑک پر پانی کی وجہ مسجد میں آنے والے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے. اہل علاقہ نے بلدیہ حکام سے مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں