فیصل آباد میں بے قابو بس نے 5 مسافر کچل ڈالے

فیصل آباد(نیٹ نیوز)گوجرہ میں پینسرہ روڈ پر اڈا کوریاں کے قریب مسافر بس پر راہ گیروں پر چڑھ گئی جس کے باعث 5افراد موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد راہ گیر زخمی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
گوجرہ میں پینسرہ روڈ پر اڈا کوریاں کے قریب مسافر بس نے راہ گیروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ مسافر بس فیصل آبادسے ملتان جارہی تھی جو کہ ٹائر پھٹنے کے باعث قریب کھڑے راہ گیروں پر چڑھ گئی، ریسکیو حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس نے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ دوسری جانب مقامی افراد نے اس واقعے کے بعد روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں