ساہیوال، سول ہسپتال کے ڈاکٹرز کی اکثریت شام کے وقت غیر حاضر

ساہیوال(ایس این این) ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایمر جنسی اور وارڈوں میں ایوننگ ٹائم پی جی آر ڈاکٹروں نے کام کر نا چھوڑ دیا ۔حکومتی پابندیوں کے با وجود پرائیویٹ پریکٹس روز کا معمول بن گئی۔ہسپتال کی ایمر جنسی اور وارڈوں کو ہائوس جاب ڈاکٹروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ساہیوال میڈیکل کالج کے پر نسپل نے بھی اپنی بھاری تنخواہ کے با وجود پرائیویٹ پریکٹس شروع کر رکھی ہے ۔شہریوں نے پی جی آر اور پر نسپل کے پرائیویٹ پریکٹس کر نے پر وزیر اعلیٰ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پر نسپل اورپی جی آر ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر حکومت کی سخت پابندیوں کے با وجود پرائیویٹ کلینک کھولنے کا نوٹس نہ لیا گیا تو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کی حالت مزید ابتر ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں