ساہیوال، جہازگراؤنڈ قبرستان ، نشئیوں اور پتنگ بازوں کا ڈیرہ

ساہیوال(ایس این این) جہاز گراونڈ‌قبرستان پتنگ بازوں اور نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا. قبرستان میں گرد ونواح کے رہائشیوں کے مویشی بھی چرنے لگے. قبروں کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری، عوام کی جانب سے اصلاح احوال کا مطالبہ.جہاز گراؤنڈ کے رہائشیوں کے مطابق قبرستان میں سارا دن نشہ کرنے والے قبروں پر بیٹھ کر ہیروئین اور چرس پیتے رہتے ہیں جب کہ آج کل پتنگ باز بھی قبرستان میں پتنگیں اڑانے اور لوٹنے میں مصروف عمل نظر آتے ہیں. دوسری جانب گرد و نواح میں رہنے والے لوگوں کی بھیڑ بکریاں بھی قبروں پر اگی گھاس چرنے کے لیے قبرستان میں پھرتی رہتی ہیں. قبرستان کے داخلی راستے پر بلڈنگ میٹریل والے نے اپنی ٹرالی اور دیگر سامان رکھا ہوا ہے. قبرستان کے دروازے پر پھول بیچنے والا بھی مبینہ طور پر چرس فوشی میں ملوث ہے.عوام نے ڈی سی ساہیوال سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں