ساہیوال،اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز 15 جنوری سے ہو گا

ساہیوال(بیورورپورٹ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل ڈائریکٹر ساہیوال ریجن ڈاکٹر محمد انیس نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2021 کے پہلے مرحلے کے داخلے 15 جنوری سے شروع ہوں گے۔پہلے مرحلے میں میٹرک/ایف اے/اے ٹی ٹی سی/بی ایس (فیس ٹو فیس) /ایم ایس/پی ایچ ڈی پروگرام شامل ہیں۔ طلباء کو گھر کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ریجن بھر میں پراسپیکٹس سیل پوائنٹ قائم کئے جا رہے ہیں تمام پروگراموں کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ فراہم کر دئیے جائیں گے۔طلباء و طالبات میٹرک اور ایف اے پروگرام میں داخلے کے لئے پراسپیکٹس داخلہ فارم دفتر ہذا سے حاصل کر سکتے۔ حاجت مند،یتیم ضرورت مند طلباء کو فیسوں میں رعائت دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سنٹر ساہیوال کے ٹیلی فون و انکوائری نمبرز کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر تبدیل ہو چکے ہیں۔نئے نمبر 0409330456،/0409330457پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں