ساہیوال میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز کے اعزاز میں تقریب

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی بے غرض خدمت اللہ تعالی کے نزدیک انتہائی پسندیدہ عمل ہے،شعبہ صحت سے وابستہ افراد معاشرے کے سب سے معزز رکن ہیں جن کی خدمات کو ہر شخص خراج تحسین پیش کر رہا ہے -کورونا وباء کے دوران ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل سٹاف کی دن رات کی خدمات کو سراہا جانا چاہیے جنہوں نے جان لیوا بیماری کی پرواہ کئے بغیر عوام کی خدمت کی -انہوں نے یہ بات ساہیوال میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے سال2020کے بہترین ڈاکٹروں اور ملازمین میں شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی،شعبہ یورالوجی کے سربراہ ڈاکٹر نثار احمد،شعبہ سرجری کے سربراہ ڈاکٹر زاہد ستار،شعبہ پتھالوجی کے سربراہ ڈاکٹر رئیس احمد لیل اور فکلیٹی ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی -تقریب میں بہترین ڈاکٹر کا اعزاز شعبہ اپتھا مالوجی نے ڈاکٹر محمد رضوان اور شعبہ سرجری کے ڈاکٹر اختر محبوب اور ڈاکٹر زاہد ستار کو دیا گیا،بہترین جونیئر فکلیٹی ممبر کا اعزاز بائیو کیمسٹری کی ڈاکٹر شازیہ،فارنزک کے ڈاکٹر نعمان سلیم،کمیونٹی میڈیسن کے ڈاکٹر شیراز اور شعبہ میڈیسن کے ڈاکٹر حافظ محمد یاسین جبکہ پروفیسر کیٹگری میں شعبہ فزیالوجی کے ڈاکٹر نعمان عزیز،شعبہ پتھالوجی کی ڈاکٹر مریم رفیق اور شعبہ سرجری کے ڈاکٹر حافظ محمد امجد کو شیلڈز دی گئیں -اسی طرح بہترین سربراہ شعبہ کا اعزاز شعبہ بائیو کیمسٹری کی ڈاکٹر فریحہ نیاز،ڈاکٹر منتظر مہدی،شعبہ ای این ٹی کے ڈاکٹر یوسف سلیمی،شعبہ پلمانالوجی کے ڈاکٹر محمد وسیم اور شعبہ میڈیسن کے ڈاکٹر عبدالستار چانڈیا کو دیا گیا -تقریب میں بیسٹ ریسرچر کا اعزاز ڈاکٹر نعمان عزیز،ڈاکٹر محمد وسیم اور ڈاکٹر رئیس عباس لیل کو دیا گیا -اسی طرح سال 2020کی بہترین نرس کا اعزاز شعبہ آئسولیشن کی ہیڈ نرس مصباح نازلی قرار پائیں – پرنسپل پروفیسر ڈکٹر زاہد کمال صدیقی نے اعزاز پانے والے تمام ڈاکٹرز کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ساہیوال میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے -ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے اعزاز پانے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو شیلڈز دیں اور ان کی خدمات کو سراہا –

اپنا تبصرہ بھیجیں