پاکستانی حجاج کرام کی واپسی بدھ سے شروع ہو گی

اسلام آباد(نیٹ نیوز) مناسک حج آج مکمل ہورہے ہیں اورحجاج کرام شیطان کو کنکریاں مارنے کے ساتھ ساتھ دنیا و آخرت میں کامیابی اور رحمتوں کے حصول کیلئے خصوصی دعائیں مانگ رہے ہیں. جبکہ پاکستانی حجاج کرام کووطن واپس لانے کیلئے پروازیں بدھ کو شروع ہوں گی۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حجاج کرام کووطن واپس لانے کیلئے پروازیں بدھ کو شروع ہوں گی۔رواں سال ایک لاکھ اناسی ہزار پاکستانیوں سمیت دنیا کے مختلف حصّوں سے آئے ہوئے بائیس لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد نے حج ادا کیا۔ آج رمی کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام مکّہ مکرمہ میں اپنی رہائشگاہوں کی طرف رخ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں