ساہیوال، گیس کی لوڈشیڈنگ، کمپریسر مافیا کی موجیں

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں گیس کی لوڈ شیڈنگ عروج پر. وزیر اعظم کی جانب سے صارفین کو گیس کی عدم فراہمی کا نوٹس لیے جانے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکااور مختلف علاقوں میں گیس بندش کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے،فرید ٹاؤن، جہاز گراؤنڈ، رامے ٹاؤن ، امامیہ کالونی اور دیگر گنجان علاقوں میں گیس کی بند ش کا سلسلہ جاری ہے ، صارفین کے لیےکھانا پکانا بھی دشوار ہو گیا ہے، متاثرہ صارفین ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ْ سوئی ناردرن کے ترجمان نے کہا ہے کہ گیس لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، سرحدی ، گنجان علاقوں سمیت جن رہائشی علاقوں میں لائنیں پرانی ہو چکی ہیں وہاں گیس کا پریشر کم ہے جس سے صارفین کوپریشان ہے، پرانی لائنیں تبدیل کرنے کا کام جاری ہے جو آئندہ سال مکمل ہو گا۔ دوسری جانب بعض علاقوں میں کمپریسر کا استعمال بھی کھلے عام جاری ہے جس سے گیس کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں