غلہ منڈی، گٹراُبل پڑے، عوام مشکلات کا شکار

ساہیوال(بیورورپورٹ)غلہ منڈی کا گنجان آباد علاقہ ڈسپنسری روڈ پیپلز کالونی غوثیہ کالونی پر گٹروں کے گندے پانی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا،شہریوں کا گزرنا محال۔تفصیلات کے مطابق ڈسپنسری روڈ پیپلز کالونی غوثیہ کالونی جو کہ غلہ منڈی میں ساہیوال کے گنجان آباد علاقوں میں شمار ہوتے ہے وہاں پر گٹروں کا گندا پانی انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام کا یہاں سے گزرنا محال ہے کوئی پرسان حال نہیں۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا عملہ عوام کو اور اعلیٰ افسران کو دھوکے میں رکھے ہوئے ہیں اہلکارکچھ ٹائم کے لیے آکر تصاویر بنانے کے بعد نکلتے بنتے ہیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں اگر کوئی رہائشی سوال کرے تو انکو جواب میں یہ کہا جاتا ہے ہمارا کام ہے ہمیں کرنے دو یا دوسرا جواب پائپ لائن کا مسئلہ ہے جبکہ پائپ لائن کا کوئی مسئلہ نہ ہے مزید یہ کہ کل بروز ہفتہ گٹروں کی صفائی کے لیے عوام سے پیسے بھی وصول کیے گئے جو کہ لمحہ فکریہ ہے میونسپل کارپوریشن آفیسر ساہیوال کمشنر ساہیوال اور اعلی حکام سے عوام کا مطالبہ ہے کہ اس گندگی سے ہمیں جلد ازجلد چھٹکارا دلوایا جائے تا کہ ہم مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں