ساہیوال، خطرناک اشتہاری پولیس کے ہاتھوں گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)ایس ایچ اوعامرفاروق گجرنے خطرناک اشتہاری بہروپیاگرفتارکرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوا ل امیرتیمورخان اورایس ڈی پی اوسٹی سرکل محمدسلیم خان رتھ نے ایس ایچ او تھانہ فریدٹاؤ ن نوجوان پولیس افسرعامرفاروق گجرکوخطرناک اشتہاری کی گرفتاری کاخصوصی ٹاسک دیاجس پرعامرفاروق گجرنے اپنی پیشہ ورصلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے اپنی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ایس ایچ اوعامرفاروق گجرنے خطرناک اشتہاری مجرم فیصل عبداللہ کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا۔پنجاب حکومت نے مجرم عبداللہ کے سرکی قیمت 2لاکھ روپے مقررکررکھی تھی اورملزم عرصہ 15سال سے بھیس بدل کر ساہیوال میں ہی رہائش پذیرتھاجسے اشتہاری ہونے کے بعد پہلی دفعہ نوجوان پولیس افسرعامرفاروق گجرنے شب وروزمحنت کرکے اورجدیدسائنٹفک طریقہ تفتیش کی مددسے چند ہی روزمیں گرفتارکرلیا۔عوامی سماجی حلقوں نے عامرفاروق گجرکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کااظہارکیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں