ساہیوال(ایس این این )محکمہ موسمیات نے اتوار 3 جنوری کی شام سے منگل کے دوران 2021 کی پہلی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے.اتوار کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا اور پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا۔جس کے باعث اتوار شام سے منگل کے دوران لاہور ، شیخو پورہ اور قصور میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے.اسی دوران پنجاب کے علاقوں میں ساہیوال، اوکاڑہ، ٹی ٹی سنگھ، فیصل آباد ، شیخو پورہ , قصور اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔
