ساہیوال، اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

ساہیوال(ایس این این) کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر کے احکامات پرتجاوزات کے خلاف آپریشن شروع.اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سرمد حسین کی تجاوزات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی.اسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم او میونسپل کارپوریشن نے ہائی اسٹریٹ اور جوگی چوک سے ملحقہ بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن کی نگرانی کی.آپریشن کے دوران دکانوں کے تھڑے اور غیرقانونی سائن بورڈز کو مسمار کر دیا گیا۔دوران اپریشن سڑک پر لگائے گئے کاونٹرز کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں