سکھر (خبر نگار) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکمرانی حق صرف عوام کے پاس ہے مگر ہمیشہ جمہوریت پر خون مارا گیا، جہاں ادارے کمزور ہوجائیں وہ ملک کمزور ہو جاتا ہے ، اس وقت کی صورت حال میں مجھے اداروں اور حکمرانوں میں تصادم ہوتا دکھائی دے رہا ہے جو کہ ملک اور جمہوریت کے لئے نیک شگون نہیں ہے۔
سکھر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپیپلز پارٹی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری ناکام خارجہ پالیسی کے باعث کبھی امریکہ اور کبھی ہمارے پڑوسی ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں ، ہم اتنے کمزورہوچکے ہیں کہ امریکاکاصدردھمکیاں دیتاہے۔ ہم نے دہشتگردی کےخلاف قربانیاں دیں، پاکستان نے80 ہزار سے زائدجانوں کانذرانہ پیش کیا جبکہ 125ارب دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ضائع ہوگئے۔ قربانیوں کے باوجودپاکستان پرالزامات لگائے جا رہے ہیں ہم پر جنگیں مسلط کی گئی لیکن ہم کبھی مایوس نہیں ہوئے۔امریکی صدر اور پاکستان کو دھمکیاں دینے والے ممالک سن لیں! دنیاکی کوئی طاقت پاکستان کوغیرمستحکم نہیں کرسکتی۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بھٹونے کہاپاکستان میں حکمرانی صرف عوام کاحق ہے اور اسی عوام کے حق حکمرانی کے لئے ہم نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان کی کمزورحالت کاذمہ دارڈکٹیٹرضیاالحق ہے۔ضیاالحق کے بعدپرویز مشرف نے جمہوریت کوختم کیا۔ بھٹوکی سیاست اورضیاکی سازش کوعوام کے سامنے لایاجائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آرہی اور ملک میں انارکی کانقصان غریب عوام کواٹھاناپڑرہاہے۔
Load/Hide Comments